پاکستان میں کروناویکسین سے متعلق بڑی خبر
- Get link
- X
- Other Apps

لاہور: پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے تجربات کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں اور منصوبہ بندی بھی تیار
کرلی گئی۔
1تفصیلات کے مطابق ایک معاہدے کے تحت پاکستان آکسفورڈ یونیوسٹی اور کمنگ یونیورسٹی چائنہ سے ویکسین حاصل کر کے مقامی سطح پر ٹرائل کرے گا، پاکستان میں 10 ہزار لوگوں پر ویکسین ٹیسٹ کی جائیں گے۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر
پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ یو ایچ ایس(یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ) اور آکسفورڈ یونیورسٹی میں جلد معاہدہ طے ہونے جارہا ہے، کنمنگ یونیورسٹی چائنہ بھی معاہدے میں شامل ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 10 ہزار لوگوں پر ویکسین کے تجربات کیے جائیں گے، جن رضاکاروں پر ویکسین کے تجربات کیے جائیں گے ان کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے، اب تک 3 ہزار مرد اور خواتین نے رجسٹریشن کرا دی ہے۔
پروفیسر نے مزید کہا کہ 5سے 6 ہفتے میں ویکسین پاکستان میں پہنچ جائے گی۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں ادویہ ساز کمپنیاں کروناویکسین کی تیاری میں جٹی ہوئی ہیں جن میں آکسفورڈ یونیورسٹی کا نام نمایاں ہے اور پاکستانی یونیوسٹی نے آکسفورڈ سے ہی معاہدے کرنے جارہی ہے۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment